تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لوئر دیر،شدت پسندوں سے برآمد کردہ اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش

جنگ نیوز -
پشاور…لوئر دیر میں شدت پسندوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور دو خود کش جیکٹس میڈیا کے سامنے پیش کی گئیں۔لوئر دیر میں آپریشنل کمانڈر کرنل ندیم مرزا میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ اس دوران میڈیا کے سامنے سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ دکھایا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں ہینڈ گرینڈ، کلاشن کوف، گولہ بارود شامل ہیں جبکہ برآمد ہونے والی دو خود کش جیکٹس بھی میڈیا کے سامنے دکھائی گئی۔ اس دوران آپریشنل کمانڈر لوئر دیر کرنل ندیم مرزا نے بتایا کہ تیمرہ گرہ چھاونی پر پانچ اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں شدت پسند اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے اس کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے بھاگنے والے 13 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ جولائی کو کلپانی کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا اور سیکورٹی فورسز نے اس حملے کو بھی ناکام بنایا اور23شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔کرنل ندیم مرزا نے بتایا کہ پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور پورا علاقہ سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بن شاہی اور کنڈؤ چیک پوسٹ پر قائم پاکستان کی چیک پوسٹوں پر گذشتہ دو سال سے افغان فورسز نے قبضہ کیا ہوا ہے اور اس معاملے کو جرگے کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.