تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری،حج اخراجات میں کمی پر غور

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت جاری ہے جس میں حج اخراجات میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں اجلاس کے آغاز میں وزیر اعظم نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ انہوں نے حبیب جالب کے قتل پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ کو جوڈیشل انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ کابینہ نے حبیب جالب کے قتل کی مذمت کی۔ اجلاس میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے۔ کابینہ میں سینیٹ کی ہدایت پر حج اخراجات میں کمی پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں چینی کی درآمد میں تاخیر کی وجوہات جاننے کے لئے بننے والی وزارتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس پالیسی 2010 پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.