تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گیلانی کی حبیب جالیب کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بی این پی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالتی تحقیقات کرانے کی ہدایت کی ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلی بلوچستان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے حبیب جالب کے قتل کے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں عدالتی تحقیقات کرانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں حبیب جالب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ مقتول ایک عظیم سیاسی رہنما تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.