تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا میں جیلی سے بنی رنگ بر نگی دنیا

جنگ نیوز -
سان فرانسسکو . . . سی ایم ڈی . . . جیلی کا نا م لیتے ہی بچوں کے منہ میں پا نی بھر آتا ہے لیکن جب بچے جیلی سے بنی اس دنیا کو دیکھیں گے تو ان کا کیا حال ہو گا۔ امریکا کے شہرسان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی ایک آرٹسٹ نے بچوں کی پسندیدہ جیلی سے ایک مکمل دنیا بنا دی ہے۔مختلف رنگوں والی اس جیلی کے بڑے اور چھو ٹے ٹکڑوں سے اونچی عما رتیں اور گھرتیا ر کیے گئے ہیں جبکہ جیلی سے بنے پُل کے اوپر قمقموں کو لگا کر مزید دلکش بنا یا گیا ہے۔یہی نہیں بلکہ سفید اور نیلے رنگ کی جیلی سے امریکی صدر کی رہا ئش گاہ وائٹ ہا ؤس کو بھی بنا کر آرٹسٹ نے اپنی فنی صلا حیتوں کا ثبو ت پیش کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.