تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ارسا اجلاس میں چشمہ جہلم لنک کنال دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہو گا

جنگ نیوز -
لاہور . . . پنجاب کے سینیئر وزیر راجا ریاض احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی درخواست پر چشمہ جہلم لنک کینال کو آج دوبارہ کھول دیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے سینیئروزیر راجا ریاض احمد نے کہا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کے احکامات کو بعض قواعد کے باعث روکنا پڑا، تاہم ارسا اجلاس میں فیصلہ ہو چکاہے کہ آج اسے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کو دوبارہ کھولنے پر سندھ کو اب اعتراض نہیں ہو گا۔پانی وافرمقدار میں موجود ہے اور صوبوں کو ڈیمانڈ کے مطابق پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صوبوں میں نفرتوں اور غلط فہمیوں کو دور کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.