5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یورپی یونین نے افغانستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر کا امدادی پیکیج معطل کر دیا
جنگ نیوز -
کابل . . . جنگ نیوز . . . یورپی یونین نے افغانستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر کا امدادی پیکیج معطل کر دیا ہے۔ افغانستان میں یورپی یونین کے سفیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ تین برسوں کیلئے افغانستان کیلئے 200 ملین یورو سالانہ امداد بڑھانے سے متعلق فیصلہ رواں سال دسمبر میں کیا جائے گا۔ یورپی یونین کی طرف سے افغانستان کیلئے امداد معطلی کا فیصلہ افغانستان میں امریکی امداد میں کی جانے والی خورد برد اور کرپشن کے کیسز منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔