تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دادو،ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ،موبائل نذر آتش

جنگ نیوز -
دادو . . . ضلع دادو کے گاؤں بورری میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے موبائل نذرآتش کردی جب کہ فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دواہل کار شدید زخمی ہوگئے ۔ضلع دادو کے علاقے بورری میں ڈاکوؤں نے پولیس کمانڈوز کی چوکی پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں ایس ایچ او نبی بخش سمیت دوپولیس اہل کار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے دادو سول اسپتال پہنچا یا گیا۔ حملے کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس موبائل کو بھی آگ لگادی۔ڈی پی او دادو قاضی صلاح الدین نے جیونیوز کو بتایا کہ پولیس نے واقعے کے فوری بعد علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔علاقہ بورری ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتاہے۔یہاں جیونیوز کی رپورٹ کے بعد پولیس کمانڈوز کی چوکی قائم کی گئی تھی اور محصور لوگوں کے معمولات زندگی بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.