تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملتان:بیوی سے جھگڑا،شوہر نے دو سالہ بیٹی دیوار سے دے ماری

جنگ نیوز -
ملتان . . . ملتان میں بیوی سے جھگڑے کے دوران شوہر نے دوسال کی بیٹی کو دیوار پر دے مارا، بچی اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئی ۔ یہ افسوس ناک واقعہ ملتان کے علاقے پل براراں میں پیش آیا جہاں شاکر نے اپنی بیوی زرینہ سے لڑائی کے دوران دو سال کی بیٹی کلثوم کو دیوار پر دے مارا۔ کلثوم شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر نشتر اسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اہل علاقہ کے مطابق پل براراں کے رہائشی شاکر اور اس کی بیوی زرینہ کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول تھے اور ان کے درمیان معاملات علیحدگی کی نوبت تک پہنچ گئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ گل گشت پولیس کے مطابق ملزم شاکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ادھر ملزم شاکر کا یہ کہنا ہے کہ اس کی بیوی زرینہ اس پر شک کرتی تھی اور یہ کہ بچی کو میں نے نہیں بلکہ میری بیوی نے دیوار پر دے مارا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.