تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فریال تالپور نبیل گبول اور فیصل عابدی کی ڈگریاں بھی مشکوک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اور سندھ کی یونی ورسٹیوں نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں پر رپورٹس ایچ ای سی کو بھیجدی ہیں ، جس کے مطابق فریال تالپور اور کئی اہم شخصیات سمیت متعدد ارکان کی ڈگریوں کا ریکارڈ مشکوک ہے، ادھر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا ہے کہ وہ دباؤ میں آکر استعفیٰ دیں گے نا ہی طویل رخصت پر جائیں گے۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ ایچ ای سی کو ایم این اے فریال تالپور،وزیرمملکت نبیل گبول،سینیٹر فیصل رضاعابدی ، صوبائی وزیر مکیش چاولہ ، رکن اسمبلی شمشاد بچانی سمیت کئی پارلیمنٹرینز کی ڈگریاں مشکوک جبکہ انہیں بھجوانے کاطریقہ کاربھی قواعدکے مطابق نہیں،ان رپورٹس میں بعض پر تو وائس چانسلر کی مہرتک موجودنہیں ہے۔ ایچ ای سی نے ان رپورٹ کو واپس کراچی اور سندھ کی جامعات میں بھیجتے ہوئے کہاہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کا عمل طے شدہ پرفارما کے مطابق کیاجائے۔ادھر ایچ ای سی نے مزید 107 پارلیمنٹرینز کی ڈگریوں کو تصدیق کیلئے مختلف یونی ورسٹیز کو بھجوادیا ہے، جبکہ36 میں سے 33 جامعات نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں پر رپورٹس ایچ ای سی کو بھیج دیں، پنجاب یونیورسٹی نے 217 پارلیمنٹرینز کی ڈگریوں پر رپورٹ بھیجی ہے جبکہ باقی93 کی تصدیق کیلئے مزید مہلت مانگ لی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.