تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بی این پی کے رہنما حبیب جالب بلوچ کی نمازجنازہ اور تدفین

جنگ نیوز -
کوئٹہ…آج صبح فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر حبیب جالب بلوچ کو ان کو کوئٹہ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔حبیب جالب بلوچ کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی قبرستان کے قریب ادا کی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں بی این پی کے قائدین کے علاوہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سمیت مختلف سیاسی، قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کے راہنماوں کے علاوہ پارٹی کارکنوں، وکلا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی حبیب جالب بلوچ کی نماز جنازہ مقامی مسجد کے خطیب نے پڑھائی۔اس موقع پر مختلف سیاسی و قوم پرست جماعتوں کے قائدین نے خطاب بھی کیا اور حبیب جالب بلوچ کو ان کی سیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے قتل کی سخت مذمت کی انہوں نے حبیب جلاب بلوچ کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال لمحہ فکریہ ہے کہ جب عام آدمی سے لے کر سیاستدانوں سب کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.