5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا اسکردو میں دریائے سندھ پرزیر تعمیر حفاظتی بند کا معائنہ
جنگ نیوز -
اسکردو…وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسکردو میں دریائے سندھ پر زیر تعمیر حفاظتی بند کا معائنہ کیا اور دریائی کٹاوٴ کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسکردو میں دریا سندھ کی کٹاو سے متاثرہ حوطو گاؤں کی حفاظت کیلئے زیر تعمیر حفاظتی بند پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر بلتستان ڈویژن حسام الدین نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے حوطو گاؤں کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ عطا آباد میں کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور گلگت بلتستان کی حکومت محدود وسائل میں عوامی مسائل کے حل کو ممکن بنا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹاف کی کمی کے باعث گلگت بلتستان میں اسکولوں اور ڈسپنسریز کی تعمیرپر ایک سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے حوطو گاؤں میں دریائی کٹاؤ کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور حوطو میں واٹر چینل بھی تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔سید مہدی شاہ نے ہرگسہ نالے کا بھی معائنہ کیا اورہرگسہ متاثرین کے وفود سے ملاقات بھی کی۔