تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاڑکانہ: جتوئی قبیلے کے افراد میں مسلح تصادم، چار افراد ہلاک

جنگ نیوز -
لاڑکانہ …لاڑکانہ کے قریب گوٹھ حسو جتوئی میں جتوئی قبیلے کے مسلح افراد کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے پہنچنے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حملہ آور گوٹھ حیدر جتوئی سے آئے تھے اور وہ چند ہفتے قبل ہلاک ہونے والے ڈاکو شموں جتوئی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتے تھے۔ متوفی ڈاکو اپنے ہی گروہ کے بعض افراد کی فائرنگ میں تقریباََ تین ہفتے قبل مارا گیا تھا۔ڈاکو شموں جتوئی کی گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے بیس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا اور وہ پولیس کو سینکڑوں سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ ڈاکو شموں جتوئی کے گروہ کے افراد نے آج اپنے گروہ کے باغی افراد پر حملہ کیا جس میں چار افراد ارباب،غلام محمد،صدیق اور مولا بخش موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مزید شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے تاہم فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کیپٹن اظفر مہیسر اور ایس پی اعجاز ترین موقعے پر پہنچ گئے اور انہوں نے مزید خونریزی روکنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے۔آخری اطلاعات تک زخمی افراد کو چانڈکامیڈیکل کالج اسپتال پہنچا یا جارہا تھا اور کسی بھی شخص کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی نہیں جاسکی ہے۔پولیس ڈاکو شموں جتوئی کے گروہ کے افراد کو گرفتار کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.