5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فٹ بال ایڈز سے متاثرہ خواتین کے لیے امید کی نئی کرن بن گیا
جنگ نیوز -
ہرارے…سی ایم ڈی…جہاں دنیا کے ہر معاشر ے میں ایڈز سے متاثرہ افرادکو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے وہیں دنیا میں کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو مختلف انداز سے ایڈز سے متاثرہ ان افرادکو زندگی کے دھارے میں شامل کرنے اور ان کو ذہنی وجسمانی کرب سے نجات دلانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔اس کی ایک تازہ مثال زمبابوے کے سابق فٹ بال ایڈمنسٹریٹر Chris Samboہے جنہوں نے زمبابوے کے درالحکومت ہرارے میں ایڈز سے متاثرہ خواتین کے علاج اور ان کو ذہنی تکالیف سے نجات دلانے کے لیے فٹ بال کے کھیل کو ذریعہ بنایا ہے۔Samboنے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ خواتین پر مشتمل فٹ بال کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جہاں پر معاشرے کی دھتکاری ہوئی یہ خواتین فٹ بال کھیلنے کے علاوہ آپس کے مسائل کو حل کرنے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں۔ان خواتین کا کہنا ہے کہ جہاں ایک جانب انہیں اس بیماری کے وجہ سے اپنے گھروں سے نکال دیا گیا تھا وہیں وہ ان ٹیموں کا حصہ بننے کے بعد خو د کو فٹ محسوس کرنے کے علاوہ اپنے ذہنی تناؤ میں بھی کمی محسوس کرتی ہیں۔ اپنے اس مثبت اقدام کا ذکر کرتے ہوئے Samboکا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں فٹ بال کی مقبولیت کے ذریعے ایڈز سے متاثرہ ان خواتین کے علاج اور فلاح بہبود کے لیے فنڈز اکٹھاکریں گے۔انہوں نے ایڈز سے متاثرہ خواتین کی فٹ بال لیگ بنانے کے علاوہ اس مہم کو پورے ملک میں پھیلانے کی بھی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔