تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چین:مسافر طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع پر اتارلیا گیا

جنگ نیوز -
بیجنگ…چین میں ایک مسافر طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ہنگامی طور پر اتارلیا گیا۔ مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔چینی خبر اییجنسی کے مطابق سنکیانک کے شہر اُرمچی سے گوانگ ژو جانے والی چائنا سدرن ایئرلائن کی پرواز نے لان ژو میں لینڈنگ کی۔ طیارے میں ترانوے مسافر اور عملے کے اٹھارہ ارکان سوار تھے۔ جنہیں لینڈنگ کے بعد بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا۔ حکام کے مطابق طیارے کی تلاشی کے دوران کوئی بم نہیں ملا۔ اور اس بارے میں اطلاع جھوٹی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.