تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تین اعشاریہ تین فٹ اضافے کے ساتھ 1469.09 فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1180.35 فٹ ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد2لاکھ52ہزار4سو اور اخراج ایک لاکھ80ہزار کیوسک اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد42ہزار 28 اور اخراج 20ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔تربیلا اور منگلا ڈیم میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 60لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا جبکہ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ26لاکھ66ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 34لاکھ13ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.