5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مینگورہ: جنرل بس اسٹینڈ پر دھماکا، 15افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
جنگ نیوز -
سوات…سوات کے علاقے مینگورہ میں جنرل بس اسٹینڈ پر زوردار دھماکا ہوا ہے، جس سے 15افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کاخدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے۔ اطلاعات کے مطابق مینگورہ کے جنرل بس اسٹینڈ پر اس وقت زوردار دھماکا ہوا، جب وہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے سے 8گاڑیوں اور 50کے قریب دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، زخمیوں کو فوری طور سیدو شریف اسپتال پہنچایا جارہا ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خودکش حملہ آور نے کیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل مینگورہ شہر میں خودکش بمباروں کے داخلے کی اطلاع ملی تھی، جس پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے تھے۔