5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
جنگ نیوز -
سنگاپور…آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل اگست کے سودے 31 سینٹس کمی کے بعد 76 ڈالر 73 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اگست کے سودے 35 سینٹس کمی کے بعد 76 ڈالر 42 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کی توانائی رپورٹ جاری ہونے کے بعد خام تیل کے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کررہے ہیں۔