5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسامہ بن لادن زندہ ہیں، بیٹے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
لندن . . . سی ایم ڈی . . . اسا مہ بن لادن کے بیٹے نے دعوی کیا ہے کہ ان کے والدزندہ ہیں ۔ایک برطانوی اخبار کو انٹرو یو دیتے ہو ئے عمر بن لا دن نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ ان کے والد کہا ں ہیں لیکن اس بات کا یقین ضرور ہے کہ وہ زندہ ہیں ۔ اسامہ بن لادن کے بیٹے نے کہا کہ ان کے والد جیسی شخصیت کی مو ت کی خبر چھپا نا کوئی آ سان با ت نہیں ہے اور اگر ان کا انتقا ل ہو گیا تھا تو پو ری دنیا میں ایک تبدیلی آ ئے گی۔عمر بن لاد ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے والد سے محبت کر تے ہیں لیکن ان جیسا نہیں بننا چا ہتے۔عمر بن لادن نے یہ اعتراف بھی کیاکہ انہیں امریکی کلچر پسند ہے اور وہ نہ صرف امریکی فلمیں اور مو سیقی کو پسند کر تے ہیں بلکہ ہالی ووڈ ادکا رہ Drew Barrymore کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں اور ان سے ملنے امریکا جا نا چا ہتے ہیں۔