5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہالی وڈ اداکارہ Lindsay Lohan بحالی صحت کے مرکز منتقل
جنگ نیوز -
نیویارک. . . . . .. . امریکی عدالت سے 90دن قیدکی سزاپانے والی ہالی وڈکی مقبول اداکارہ لنڈسے لوہان کو بحالی صحت کے مرکز میں منتقل کردیاگیا۔ آئندہ ہفتے جیل بھیج دیاجائے گا۔24سالہ خوبرواداکارہ لنڈسے لوہان کو شراب نوشی کے بعد احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کے حوالے سے خصوصی کلاسیں لینے کا حکم دیا گیا تھا اورایسا نہ کرنے کے باعث عدالت نے90 دن قیدکی سزاسنائی ہے جس کے مطابق انھیں 20جولائی کوجیل منتقل کردیا جائے گا۔ عدالت نے لوہان کورہائی کے بعدپیشنٹ ری ہیبلیٹیشن پروگرام میں شرکت کا بھی حکم دیا ہے۔جیل جانے سے قبل آج لنڈسے لوہان کوویسٹ ہالی وڈ میں قائم مرکز بحالی صحت منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی والدہ ڈینا لوہان اوران کی سہیلی سامنتھا رونسن نے ملاقات کی۔ لنڈسے لوہان اپنی سزاکے خلاف اپیل دائر کرنے کاارادہ رکھتی ہیں تاکہ انھیں جیل کی بجائے مرکز بحالی میں رکھا جاسکے۔