5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو مزید مسائل میں مبتلا کردیا،نسیم اشرف
جنگ نیوز -
ڈیلاس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... فرینڈز آف پاکستان امریکا کے انچار ج ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر محب وطن پاکستانیوں کیلئے پریشان کن ہے ۔اور موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو مزید مسائل میں مبتلا کردیا ہے ۔ڈیلس میں فرینڈز آف پاکستان فرسٹ نارتھ ٹیکساس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر آنے والی حکومت میں آج عوام بنیادی ضروریات کیلئے ترس رہی ہے ۔اس موقع پر فرینڈز آف پاکستان ڈیلس کے کوآرڈینیٹر جاوید صدیقی نے بتایا کہ عید کے بعد سابق صدر پرویز مشرف ڈیلس میں ایک کنونشن میں شریک ہونگے۔جسمیں فرینڈز آف پاکستان کے منشور کا اعلان کیا جائے گا ۔اجلاس میں پرویز مشرف کے ذاتی معالج ڈاکٹر ارجمند ہاشمی ،تسنیم آغا،حسن بخاری ،سیدہ صاحبہ،روبی چوہدری،تنویر ملک،زہرہ ملک،جاوید چوہدری،نارددرانی،سید اظہر شاہ ،نادیہ بشیر،راحیلہ اشرف،عمران نصیر ،ندیم اختر ،ریحان صدیقی،محمدعلی صدیقی،خلیق قریشی،ڈاکٹر خورشید احمد خان اور محمدیونس نے بھی شرکت کی ۔