5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چیری کا جوس بے خوابی کے مرض کا بہترین علاج ہے،امریکی ماہرین
جنگ نیوز -
آسٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…آج کی جدید اور ترقی یافتہ دنیا میں بے خوابی کا مرض طبی ماہرین کے لیے ایک چیلنج کی صورت اختیار کرچکا ہے مگر اب اس بیماری سے آسانی سے چھٹکار اپایا جا سکتا ہے کیونکہ امریکی سائنس دانوں نے اپنی حالیہ تحقیق کی روشنی سے سامنے آنے والے نتائج میں انکشاف کیا ہے کہ چیری کا جوس پینا بے خوابی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صبح اور شام میں اضافی میٹھے کے بغیرچیری کا ایک گلاس جوس پینے والے ان افراد کے نسبت زیادہ پر سکون نیند لیتے ہیں جو اس مقدار میں دوسرے جوسسز کا استعمال کرتے ہیں۔یونی ورسٹی آف روچسٹر، نیویارک کے ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ چیری کے جو س میں میلاٹونن نامی ہارمون کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کے جاگنے اور سونے کے معمولات کوبہتر بناتی ہے۔