تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جی ایٹ اجلاس کے شرکاء کی میز بانی کرنے والا تفریحی مقام برائے فروخت

جنگ نیوز -
ٹورنٹو…سینٹرل مانیٹرنگ…دنیا کے8 امیر ترین ممالک کی تنظیم G-8 اجلاس کے شرکاء کی میز بانی کرنے والاکینیڈین تفریحی مقام Deerhurst Resortاورہوٹل کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔کینیڈا کی ریاستOntarioکے قصبے Huntsvilleمیں جھیل کے کنارے واقع اس تفریحی مقام میں400کمرے،2گالف کورسز،ایک Spaاور3ہزار فٹ پر مشتمل ہوائی پٹی شامل ہے۔ گزشتہ ماہG-8 اجلاس کی میزبانی کرنے والے اس تفریحی مقام کی تاحال کو ئی قیمت متعین نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس جگہ کو تفریحی مقام بنانے کا آغاز 1896میں ہو اتھا اوراُس وقت یہاں پر صرف دومکا نا ت قائم تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.