تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فارمولا ون ریس میں واپسی شوماکر کی بڑی غلطی ہے،سابق منیجر

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…فارمولا ون ریس کے سات بار کے عالمی فاتح مائیکل شوماکر طویل وقفے کے بعد کھیل کی دنیا میں واپس تو آگئے مگر اس طرح کی ڈرائیونگ کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے جس سے انہیں شہرت حاصل ہوئی تھی۔یہی وجہ ہے کہ مائیکل کے سابق باس ایڈی جورڈن کا، جنہوں نے 1991ء میں پہلی بار 19سال کی عمر میں انہیں فارمولا ون ریس میں متعارف کروایا تھا کہنا ہے کہ41سال کی عمر میں فارمولا ون ریس میں واپس آنامائیکل کی زندگی کی ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مائیکل کی واپسی اگرچہ فارمولا ون ریس کے لیے بہترین ہے تاہم ذاتی طور پر یہ ان کی بڑی غلطی ہے کیونکہ کار ریس جوانوں کا کھیل ہے اور مائیکل اس بات کا ادراک نہ کرسکے۔ایڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اپنی اس واپسی پر مائیکل اچھا محسوس کریں تاہم وہ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ برٹش گراں پری ریس کے 10مقابلوں میں مجموعی طور پر 36پوائنٹس حاصل کرکے مائیکل شو ماکر نویں پوزیشن پر ہیں۔ اس مقابلے میں وہ اب بھی Rosberg سے50پوائنٹس جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرستLewis Hamiltonسے 100پوائنٹس پیچھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.