5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی سائنس دانوں کا چوہوں پر مصنوعی پھیپھڑوں کا کام یاب تجربہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… امریکی سائنس دانوں نے مصنوعی پھیپھڑے تیار کر لیے جن کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹر‘ کے مطابق امریکی محققین نے مصنوعی پھیپھڑے تیار کیے جنہیں چوہوں کے سانس لینے کے لیے کئی گھنٹے تک استعمال کیا گیا۔ تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی مریض کے خلیوں سے تیار کیے گیے اعضاء کی طرف اہم پیش قدمی ہوگا۔نیچر میڈیسن کے مجلے میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ یہ عام خلیوں سے پھیپھڑوں کی تیای کی دوسری کوشش ہے۔ امریکا میں تقریباًدو کروڑ پچاس لاکھ افراد پھیپھڑوں کی بیماریوں کا شکار ہیں جن مین سے ایک لاکھ بیس ہزار ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔