تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چین1998جیسے خوفناک سیلاب سے دوچار ہو سکتا ہے،ماہرین

جنگ نیوز -
بیجنگ…فارن ڈیسک… چین 1998جیسے سیلاب کی خوفناک صورت حال سے دوچار ہو سکتا ہے اور یہ تاریخ کے بدترین سیلابوں میں سے ایک ہو گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چین میں اگر بارشیں جاری رہی تو چین کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے بعدانتہائی خطرناک سیلاب کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بارشوں کے تسلسل سے دریائےYangtze کے علاقے میں سیلابی صور ت پیدا ہو جائے گی۔ ملک کے سب سے طویل ترین دریا کے لیے یہ صورت حال خطر ناک ہو سکتی ہے۔ اگر بارشیں دریا کے بالائی حصے پر شدت اختیار کرتی ہیں تو 1998 جیسے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔1998میں دریائے زینگز کے سیلاب سے4150افراد ہلاک اورایک کروڑ80لاکھ افراد بے گھر ، جب کہ اس سیلاب سے255ارب یوآن(38ارب ڈالر)کا معاشی نقصان ہوا تھا۔ چین کی شہری وزارت کے مطابق رواں ماہ سیلاب سے 118افراد ہلاک اور47لاپتہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.