5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صرف ایک منٹ میں گاڑی سے ہیلی کاپٹر میں تبدیل ہو جانے والی کار
جنگ نیوز -
آسٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکی ریاست ٹیکساس کی AVXائیر کرافٹ نامی کمپنی نے ایک ایسی گاڑی ڈیزائن کی ہے جوایک منٹ کے دوران ہیلی کاپٹر میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سخت اور دشوار گزاراہداف تک رسائی کے لیے ڈیز ائن کی گئی یہ گاڑی 4فوجیوں کو لے جانے کے علاوہ 250کلو گرام ایندھن میں 250میل کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔AVXکی ڈیزائن کردہ یہ گاڑی ہو امیں 140میل فی گھنٹہ اور زمین پر 86میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گی۔