تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں دھماکا،5افراد جاں بحق ، 15 زخمی

جنگ نیوز -
کوہاٹ …خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دھماکا خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے وادی تیرا ہ کے جمعہ بازار میں ہوا، دھماکے کے وقت بازار میں کافی رش تھا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے5افراد جاں بحق اور15زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.