5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کرن جوہر کی شاہ رخ اور عامر کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی خواہش
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈپر راج کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان کو جو ایک دوسرے کے سب سے بڑے حریف ہیں، شائقین بہت جلد فلم میں ایک ساتھ دیکھ سکیں گے کیونکہ معروف ہدایت کار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ ان دونوں اداکاروں کو اپنی فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عامرخان کی نئی آنے والی فلم”Peepli Live“کی موسیقی متعارف کرانے کی تقریب کے دوران کرن جوہر نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔کرن جوہر نے عامر اور شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ اپنی فلم میں کا سٹ کریں گے۔واضح رہے کہ عامر خان اور شاہ رخ خان ہدایت کار Ashutosh Gowarikerکی فلم ”پہلا نشہ“ میں ایک ساتھ بطور مہمان اداکار کا م کریں گے۔