5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
2009-10میں19 ارب38کروڑ ڈالر کی ریکارڈ برآمدات
جنگ نیوز -
کراچی …ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منتظم اعلیٰ محب اللہ شاہ کا کہنا ہے کہ مالی سال2009-10کے دوران19ارب38کروڑ ڈالر کی ریکارڈ برآمدات ہوئی۔ ٹی ڈی اے پی کے منتظم اعلیٰ محب اللہ شاہ نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ مالی سال2009-10 کے دوران پاکستان کی برآمدات تمام سالوں سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی ایشیائی اور افریقی ممالک میں مانگ ہے اور ٹی ڈی اے پی ایشیا میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ محب اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ مالی سال2009-10 کے دوران ملکی برآمدات میں ہدف کردہ8 فیصد کے بجائے10 فی صد اضافہ ہوا ، 2009-10 کے دوران ملکی برآمدات کا ہدف18 ارب80کروڑ ڈالر رکھا گیا تھا، لیکن یہ19 ارب38کروڑ ڈالر سے زائد رہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے مختلف ممالک میں نمائش کیے جارہے ہیں۔