تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لارڈز:شعیب ملک کے ڈراپ کیے جانے کی وجہ خراب پرفارمنس ہے

جنگ نیوز -
لاہور…سینٹرل مانیٹرنگ…قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے میڈیا کی ان رپورٹس کوبے بنیاد قرارد یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق کپتان شعیب ملک کو اپنی نئی نویلی دلہن ثانیہ مرزا کے ساتھ طویل چھٹیاں گزارنے پر دورہ لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیا گیا ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر یاور سعید کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ خراب پرفارمنس پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعیب ملک کو لارڈز ٹیسٹ کے حتمی اسکواڈ سے اس لیے ڈراپ کیا گیا کیونکہ انہوں نے پریکٹس سیشن میں شرکت کے بجائے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ سیر و تفریح کو ترجیح دی۔ ٹیم آفیشل کے مطابق شعیب ملک اگر قومی کرکٹ ٹیم میں طویل عرصے تک کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں مکمل طو رپر اپنے کھیل پرتوجہ دینا ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.