تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عراق:القاعدہ اراکین کوساتھیوں کی بیواؤں سے شادی کرنے کا فتویٰ

جنگ نیوز -
بغداد…سینٹرل مانیٹرنگ…عراق میں القاعدہ نے فتویٰ جاری کیا ہے جس میں تنظیم کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ ہلاک ہو جانے والے ساتھیوں کی بیواؤں سے شادی کریں۔ عراق میں القاعدہ کے جاری اس فتویٰ کے بعد مشرقی صوبہ دیالہ کے دارالحکومت بعقوبہ میں اب تک 70شادیاں ہوچکی ہیں جن میں اکثر کی تیسری یا چوتھی شادی ہے جو انہوں نے اپنے ساتھیوں کی بیواؤں سے کی ہیں۔ القاعدہ کے ایک رکن ابی عبیدی کا، جنہوں نے ایک بیوہ سے شادی کی ہے کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو ایک عظیم مقصد کے لیے وقف کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.