تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس جاری، پیشہ وارانہ امور پر غور

جنگ نیوز -
راولپنڈی …بری افواج کی اعلیٰ ترین قیادت ، کی کانفرنس جی ایچ کیو راول پنڈی میں جاری ہے ۔کورکمانڈرز کانفرنس میں دفاعی صورت حال اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر غور کیا جارہا ہے ۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت ہونیوالی اس ایک روزہ کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ، ملکی سرحدوں کی صورت حال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر ہونیوالی اس کور کمانڈرز کانفرنس کے نتائج کی باضابطہ تفصیلات کا اعلان آج شام کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.