تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلوچستان بھر میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متاثرہ ٹاورز کی مرمت کے باوجود بجلی کی کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق کوئٹہ میں چار سے پانچ گھنٹے ، ضلعی ہیڈ کواٹرز میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ ، بروری روڈ،جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے اور صوبے کے ضلعی و دیہی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شیڈول سے ہٹ کر کی جارہی ہے، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ کے معمولات گزارنے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔صوبے کے زرعی علاقوں میں فصلیں اور باغات پانی نہ ملنے کے باعث سوکھتے جارہے ہیں زمینداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اوروولٹیج کی کمی کے باعث ٹیوب ویل نہیں چل پاتے اور زمینوں کو پانی نہیں مل پاتا جس نے انھیں شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.