تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملک بھر میں کپاس کی قیمت میں زبردست گراوٹ

جنگ نیوز -
کراچی …یارن کی برآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی اطلاعات پر ملک بھر میں کپاس کی قیمت میں زبردست گراوٹ، کپاس پنجاب اور سندھ میں بالترتیب6500 اور6100 روپے فی من ہوگئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ پنجاب میں کپاس کی فی من قیمت300 روپے کمی کے بعد6500 روپے جبکہ سندھ میں یہ6100 روپے فی من کی سطح پر آگئی ہے۔احسان الحق کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت میں800 روپے تک کمی ہوچکی ہے اور جننگ فیکٹری میں پھٹی کی آمد میں بھی25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسائل کی جانب سے یارن کی برآمد پر15 فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی26 اگست تک برھانے کی تجویزدی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں زبردست گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.