تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب یونیورسٹی کو مزید30ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں موصول

جنگ نیوز -
لاہور…ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مزید30ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں تصدیق کیلئے پنجاب یونی ورسٹی بھجوا دی ہیں، جس کے بعد چھان بین کیلئے بھیجی گئی ڈگریوں کی تعداد119 ہوگئی ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونی ورسٹی اس سے پہلے بھیجی گئی314ڈگریوں میں سے217 ڈگریوں کی تصدیق مکمل کرکے واپس ایچ ای سی کو بھجوا چکی ہے،جبکہ8 ڈگریوں کو ناقابل شناخت قرار دیا گیا ہے،جبکہ باقی رہ جانے والی ڈگریوں کی چھانبین کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا تھا۔ پہلے بھیجی گئی ڈگریوں میں6 بوگس قرار دی گئی تھیں۔30 مزید ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں موصول ہونے کے بعد پنجاب یونی ورسٹی اب119 ڈگریوں کی چھان بین کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.