تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر وزراتجارت مذاکرات آج ہونگے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے پر وزرا تجارت کی سطح کے مذاکرات کا ساتواں دور آج اسلام آباد میں ہورہا ہے۔وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے معاہدے کے حوالے سے پہلی دفعہ وزرا تجارت کی سطح پر مذکرات ہو رہے ہیں ،اس سے پہلے چھ دور ایڈیشنل سیکرٹری کے سطح پر ہوئے ہیں ۔ حکام مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کے مسودے پر90 فی صد تک اتفاق کیا جا چکا ہے، تاہم افغا نستان اور پاکستان کے درمیان دو نقاد پر اتفاق باقی ہے جن میں افغانستان کی طرف سے افغان بھارت ٹریڈ کو پاکستان کے زمین راستے سے سہولیات دینے اور پاکستان کی طرف سے افغانستان سے اسمگلنگ ہو کر پاکستان آنے والی اشیا اور افغان کے لیے جانے والے تجارت سامان کی پاکستانی منڈیوں میں فروحت شامل ہے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان یہ مذاکراتی دور19 جولائی کو ہونا تھا ،،تاہم اس میں اچانک تبدیلی کے بعد16 جولائی کو شروع کیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.