تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دمے کے مریض بچوں کے لیے ٹی وی دیکھنا نقصان دہ ہے،ماہرین طب

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…طبی ماہرین نے بچوں میں دمہ کے مرض کو ختم کرنے کیلئے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مریض بچوں کو ٹیلی ویژن سے ہر ممکن دور رکھنے کی کوشش کریں کیوں کہ دمہ کے مریض بچوں کو ٹی وی دیکھنے سے زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف گلاسگو میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر 300 ملین سے زائد مریض بچوں میں سانس کی تنگی ، کھانسی ، بخار، سینے میں درد اور دیگر علامات پائی جاتی ہیں۔ یہ بچے جب 2 گھنٹے سے 4 گھنٹے تک مسلسل ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھتے ہیں تو ان کے اعصاب تھک کر جسمانی سطح پر ایک خاص طرح کا رد عمل ظاہر کرتے ہیں جس سے دمہ کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے ٹیلی ویژن سکرین سے نکلنے والی روشنی اور شعاعوں اور دمے کی شدت کے درمیان تعلق پربھی تحقیق پر زور دیا ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹیلی ویژن کے مقناطیسی دائرے کی وجہ سے بچوں میں سانس کی تبدیلی واقع ہوتی ہو جس پر ابھی تک توجہ نہیں دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.