5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیرپور:پولیس پارٹی پر فائرنگ، انسپکٹر سمیت 2اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
خیرپور…خیرپورکے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او ببرلو سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔قومی شاہراہ پر ببرلو تھانے کی گشتی پولیس پارٹی نے قومی شاہراہ پر ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش تو کار میں سوار مسلح افراد نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ببرلو تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد عیدن بھٹو اور ہیڈ کانسٹبل منظور حسین ملاح موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ کانسٹیبل اللہ رکھیو سندھو زخمی ہو گیا ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او خیرپور پیر محمد شاہ اور ایس پی انوسٹی گیشن غلام اکبر وگن بھاری پولیس فورس کے ہمراہ جائے وقوع پرپہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔