5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سکیورٹیز کمیشن نے بروکریج ہاؤس کیخلاف دھوکا دہی کا مقدمہ دائرکردیا
جنگ نیوز -
کراچی …سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایک بروکریج ہاؤس کیخلاف دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کردیا۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سابق ممبرکلک ٹریڈ کیخلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے ڈائریکٹرز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی رقم اور ان کے حصص کا منافع انہیں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اپریل2010 کے بعد دوسری بار ہے کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کسی ادارے کیخلاف عدالت میں دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔