5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کشمیر کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہے،بپاشا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…فارن ڈیسک… کشمیر کی صور ت حال سیاسی بحران سے کہیں زیادہ آگے ہے۔بھارتی کی معروف اداکارہ بپاشا باسونے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ ہم کشمیر کے معاملے میں اتنے سخت کیو ں ہو جاتے ہیں، ایسے حالات مہارشٹرا،مغربی بنگال یا ملک کے کسی اور حصے میں بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ بھارتی اخبار’انڈیا ٹوڈے‘ نے بپاشا کے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے انٹرویو کے حوالے سے کہا کہ مذہبی اور سیاسی عناصر اتنے زیادہ مضبوط ہیں کہ وہ کوئی بھی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کی صور ت حال پر سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے بھارتی ہمیشہ ایک بند خول میں رہتے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ ان کے گھروں کے باہر حقیقت میں کیا ہورہا ہے۔ واضح ہو کہ بپاشا نے کشمیر کے حالات کے موضوع پر حالیہ تیار کردہ فلم ’لمحے‘ میں کام کیا ہے جسے آج سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔