5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبرپختونخوا: ورسک پر درمیانے اور دیگر مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور…دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے اور خیبرپختونخوا کے دوسرے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور یہاں پانی کا اخراج45 ہزار750 کیوسک ہے۔ دریائے کابل ہی میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج52 ہزار600 کیوسک ،دریائے سوات میں منڈا ہیڈ ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج20ہزار پانچ سو،دریائے سوات خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقام پر پانی کا اخراج21 ہزار573کیوسک ،دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد کے مقام پر پانی کا اخراج تین لاکھ55 ہزار کیوسک اوردریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر پانی کا اخراج8 ہزار کیوسک ہے اور ان تمام مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔