تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سپریم کورٹ : دوبرطرف فوجی افسروں کی اپیلیں خارج

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا میں برطرف دو سابق فوجی افسروں کی اپیلوں کا ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا ہے ۔2006 میں ملازمت سے برطرف دو لیفٹیننٹ کرنلز خالد عباس اور عبدالغفار نے کورٹ مارشل سزا کیخلاف اپنے وکیل شوکت عزیز صدیقی کی ذریعے اپیلیں دائر کیں۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ آئین کے تحت کورٹ مارشل سزا کے خلاف یہ اپیل سپریم کورٹ میں قابل سماعت نہیں ، اس پر شوکت صدیقی ایڈووکیٹ نے اصرار کیا کہ پہلے انہیں سن لیا جائے ۔ کمرہ عدالت میں موجود دونوں برطرف لیفٹیننٹ کرنلز نے بھی اپنی سماعت کیلئے شور مچایا تو عدالت نے انہیں پولیس کے ذریعے باہر نکال دیا ۔ شوکت صدیقی ایڈووکیٹ نے ججوں سے تکرار کی تو جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے انہیں ڈانٹتے دیا اور کہا کہ ایسا برتاؤ کرنے پر آپ کا لائسنس بھی معطل ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.