5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عراق: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد40ہوگئی
جنگ نیوز -
بغداد…عراق کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے اور22 افراد زخمی ہیں ۔ عراقی حکام کے مطابق آگ شمالی شہر سلیمانیہ کے صومہSoma ہوٹل میں رات گئے لگی جس پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے40 افراد ہلاک ہوئے جن میں عورتیں ،بچے اور غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق22 افراد زخمی ہیں ۔ کئی افراد ہوٹل کی بالائی منزلوں سیچھلانگ لگانے کے سبب ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے لیکن اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں ۔