تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آدھی آستین کے کپڑوں سے جلدی کینسر کے خطرات کئی گنا زیادہ

جنگ نیوز -
سڈنی…جنگ نیوز…طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آدھے بازو کی شرٹ اور بنیان وغیرہ گرمیوں میں فرحت بخش احساس تو دیتی ہیں مگر اس سے جلدی سرطان لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سخت دھوپ کی براہ راست پڑنے والی شعاعیں جلد کے اندر ایسی کیمیائی تبدیلیاں لاتی ہیں جس سے سرطان کے خطرات میں65 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اس شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اس لئے جن ممالک میں سورج بہت زیادہ دیر تک چمکتا ہے وہاں پر اس نوعیت کے لباس سے گریز کرنا چاہیے۔ اس تحقیق میں دھوپ میں کام کرنے والے ہزاروں ورکرز کا معائنہ کیا گیا جن میں جلدی سرطان کے معتدل اور شدید اثرات پائے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.