5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانوی شہریوں کی نوکری کے بجائے تعلیم میں اضافے کو ترجیح
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… برطانیہ میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر 6لاکھ 60ہزار طلبا نے یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے درخواستیں دی ہیں جو گزشتہ برس سے 12فیصدزیادہ ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق طلبا کا تعلیم کی طرف رجحان معاشی صورت حال کی وجہ سے ہے۔ 2009کی نسبت اس سال68ہزارزیادہ درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ لوگ نوکری کی تلاش کی بجائے تعلیم میں اضافے کو ترجیح دے رہے ہیں۔داخلے کے لیے درخواست دینے والوں میں زیادہ تر میچور لوگ ہیں جنہوں نے گزشتہ اپنے تعلیمی سال ضائع کردئیے تھے۔ غیر ملکی طلبا میں بھی 15فی صداضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ برس 373,793برطانوی اور یورپی طلبا کو انڈر گریجویٹ میں داخلے دیئے گئے جب کہ592,312 طلبا نے داخلے کے لیے اپلائی کیا تھا۔اس سال مجموعی تعلیمی بجٹ میں200ملین پونڈ کی کٹوتی کی گئی ہے۔90ہزار ایسے طلبا نے اپلائی کیا جن کی عمریں25یا اس سے زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ62فی صد نرسنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، اس کے بعد34فی صدڈیزائن اسٹڈیزاور27فی صد سوشل ورک میں درخواستیں دی گئی۔