5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ کشمیر: حریت کانفرنس کا مارچ روکنے کیلئے کرفیو نافذ
جنگ نیوز -
سری نگر …مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی جانب سے مارچ کی کال کے بعد بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ حریت کانفرنس کی جانب سے مارچ کی کال کے بعد بھارتی فوج نے مارچ اور مظا ہرے کو روکنے کے لیے سری نگر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں14کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں ۔۔