تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چشمہ جہلم لنک کینال کے مخالف نہیں، لیکن تحفظات ہیں، مراد علی شاہ

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ کے وزیرآبپاشی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کی کمی اب بھی موجود ہے سندھ کو چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کا مخالف نہیں لیکن تحفظات ہیں اس کینال کوضابطے کے تحت کھولا جانا چاہیے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارسا ایکٹ موجود ہے ، ضرورت اس پر عملدرآمد کی ہے۔ صوبائی وزیر آبپاشی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ارسا کے قائم مقام چیئرمین نے چشمہ لنک کینال کھولنے کا حکم دے کر معاہدہ کی خلاف ورزی کی سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، جسے پورا کرنا ضروری ہے اور ارسا کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے ۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاہدہ کے مطابق پانی کی کمی اور حصول تمام صوبوں کیلئے یکساں ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ سندھ بلوچستان کو بھی پانی فراہم کرتا ہے اور گدو بیراج پر پانی کا لیول155کیوسک ہوچکا ہے اس پوزیشن کو دو تین دن تک برقرار رکھنا چاہیے تھا تاکہ پانی کی پوزیشن مستحکم ہوسکے اور سندھ کے ٹیل اینڈ تک پانی پہنچ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو چشمہ جہلم لنک کھولنے پر اعتراض اس لئے ہے کہ اسے ایک تکنیکی ضابطے کے تحت تمام تحفظات ختم کرکے کھولنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.