5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں پانچ سے چھ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں پانچ سے چھ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق260میگاواٹ ہے اور شہر کے بیشتر رہائشی ، تجارتی اور صنعتی علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں پانچ سے چھ گھنٹوں تک بجلی بند رکھی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کو کینپ اور ڈی ایچ اے پلانٹ سے تاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ کے ای ایس سی ترجامن کا کہناہے کہ شہر میں تین اور ساڑھے چار گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔