5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان کی سکھ زائرین کے لیے کوریڈر قائم کرنے کی پیش کش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…فارن ڈیسک…پاکستان نے سکھ زائرین کے لیے کوریڈور قائم کرنے کی پیش کش کردی۔انڈیا جرنل نے بھارتی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی سرحدسے دومیل دورگوردوارہ کرتار پورصاحب کے لیے کوریڈور قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جو پاکستان میں اقلیتوں کی مقدس مقامات کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوگا۔بھارتی سکھ تنظیمیں یہ مطالبہ کر تی رہی ہیں کہ بھارت میں ڈیرہ بابا نانک اور پاکستان میں ناروال کے قریب گوردوارہ کرتار پور صاحب کے درمیان پاسپورٹ اورویزا فری پیسیج قائم کیا جائے۔سکھ تاریخ کے مطابق سکھ مذہب کے بانی گرو نانک نے کرتار پور گوردوارے میں 17برس گزارے۔