5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وزیراعظم گیلانی کی وادی تیراہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز… وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔